تھانے:12/اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا ) بی جے پی صدر امت شاہ یہاں 21 اپریل کو 29 ویں ساورکر ادب کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔تین روزہ کانفرنس پہلی بار تھانے میں منعقد کی جا رہی ہے اورسنگھی ساورکر منڈل، ساورکر درشن ادارے اوروی ڈی ساورکر ادارے 21 سے 23 اپریل تک مشترکہ طور پر اس کانفرنس کا انعقاد کر رہے ہیں۔ساورکردرشن ادارے کے سیکرٹری روندر ساٹھے نے آج یہاں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس میں ہندوتو نظریات کی تعلیمات سے متعلق تبادلہ خیال، پینل بحثیں، مظاہرہ، ڈرامہ وغیرہ بھی ہوں گے۔سنگھی نظریات کے حامی رمیش پٹانگے کانفرنس کی صدارت کریں گے۔